17 ستمبر 2012 - 19:30

توہین آمیز فلم کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔

ابنا: ڈیرہ اسماعیل خان میں آل طلبہ تنظیم نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔طلبا نے سخت نعرے بازی کی اور شدید الفاظ میں مذمت کی۔ دیر بالا کے علاقے واڑی میں گزشتہ روز گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی ریلی پر فائرنگ اور 2افراد کی شھادت کے خلاف تاجر برادری کی اپیل پر ہڑتال کی گئ ادھر گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف مختلف احتجاج واقعات کے پرتشدد ہونے پر پاکستان میں امریکی سفارت خانہ اور اس کے دیگر سفارتی دفاتر میں پبلک ڈیلنگ آج بند رہی جبکہ گستاخانہ فلم کیخلاف مظاہروں کے بعد پشاور بالخصوص کینٹ ایریا کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر امریکی قونصلیٹ کے سامنے والی شاہراہ ایک جانب سے بند کردی گئی ہے، قونصلیٹ کے داخلی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے دریںاثناھندوستان اور اس ملک کے زیرانتظام کشمیر میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اورحریت کانفرنس اور دیگر تنظیموں کی جانب سے امریکہ میں بنائی گئی  توہین آمیز فلم کے خلاف آج  مکمل ہڑتال کی گئ جبکہ فلم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، امریکا میں مسلمان اور عیسائی رہنماوٴں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرکے شرانگیز فلم کی مذمت کی برطانیہ، لبنان، ترکی، اردن، عراق، سوڈان اور افغانستان سمیت دیگر ملکوں میں بھی مسلمانوں نے امریکی اور یورپی سفارتخانوں کے باہر مظاہرے کئے اور گستاخانہ فلم کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔  

.....

/169